تاریخی منصوبہ نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ کا افتتاح آج ہوگا

تاریخی منصوبہ نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ کا افتتاح آج ہوگا

پشاور( سٹاف رپورٹر) ضلعی حکومت کے عظیم الشان تاریخی منصوبے نمکمنڈ ی فوڈ سٹریٹ کا باقاعدہ افتتاح11 اگست برو ز ہفتہ رات 9 بجے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کریں گے جبکہ افتتاح کے فورا بعد ضلعی حکومت کی جانب سے زبردست آش بازی کی جائیگی ،نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ میں دو روز ہ فوڈ میلہ منعقد کیاجارہا ہے جو کہ 11 اگست بروز ہفتہ اور 12 اگست بروز اتوار سہ پہر پانچ بجے سے رات گئے تک منعقد ہوگا ، فوڈ سٹریٹ ہفتہ کے دن سہ پہر پانچ بجے عوام کیلئے کھول دیاجائیگا جس میں عوام کا داخلہ فری ہوگا ضلع ناظم نے عوام سے جوق درجوق فوڈ میلہ میں شرکت کی استدعا کی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر