کوہاٹ ،لاکھوں روپے مالیت کی چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،2 گرفتار

کوہاٹ ،لاکھوں روپے مالیت کی چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،2 گرفتار

کوہاٹ (بیورورپورٹ)کوہاٹ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں لاکھوں روپے مالیت کی چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے ۔انڈس ہائی وے پر کاروائی میں بین الصوبائی گروہ کے دو منشیات سمگلروں کو موٹر کار سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ سہیل خالد کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں ڈی ایس پی صدر روخان زیب کو اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت بڑی مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید انسپکٹر محمد علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹنل ٹول پلازہ کے قریب چیک پوسٹ میں ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کررکھی تھی کہ اس اثناء میں ایک مشکوک موٹر کار نمبر کراچی T-0289کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا ۔تلاشی کے دوران پولیس نے موٹر کار کے خفیہ خانو ں سے مجموعی طور پر ساڑھے آٹھ کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے موٹر کار میں سوار بین الصوبائی منشیات سمگلر گروہ کے دو ارکان انور خان اور سفید اللہ ساکنان بنوں کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا جنکے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر