رستم، ٹریفک حادثے میں 12سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی

رستم، ٹریفک حادثے میں 12سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی

رستم(نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثے میں 12سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی،ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کر دیئے۔ واقعات کے مطابق رستم شہباز گڑھی روڈ پر خورو کوٹھی سٹاپ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے 12سالہ بچہ موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار عار ف ساکن ہوسئی شدید زخمی ہو گیا اطلاع کے مطابق جاں بحق بچے کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی ہے ۔ریسکیو 1122کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر متاثر ہ زخمی اور جاں بحق بچے کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان منتقل کر دیئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر