صوابی میں پولیس کی کارروائی 30 منشیات فروش گرفتار

صوابی میں پولیس کی کارروائی 30 منشیات فروش گرفتار

صوابی (بیورورپورٹ) ضلع صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کر کے تیس منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صوابی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف ایک ہفتہ میں کامیاب کارروائیوں کے دوران30 منشیات فروشوں سمیت 50دیگرجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اوراسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کے خلاف جاری مہم میں مزید کامیابیاں سمیٹنے کی خاطر ضلع بھر میں مخبروں اور سفید پارچات میں پولیس اہلکاروں کا جال بچھایا ہے تاکہ منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کے بارے میں مصدقہ معلومات حاصل کرکے ان کے خلاف پرزور کارروائیاں کرکے منشیات کا قلع قمع کیا جا سکے ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کامیاب کارروائیاں جاری ہیں ۔ضلع بھر سے گزشتہ 8کے دوران متعدد منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کو گرفتار کرکے بھار ی مقدار میں چرس، ہیروئن اور لاکھوں روپے مالیت کی آئس بھی بر آمد کر لی گئی ہے۔ تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز سجاد حسین سرکل صوابی ،شکیل خان سرکل رزڑ،اقبال خان سرکل چھوٹا لاہور اور کوثر خان سرکل ٹوپی کی نگرانی میں منشیات فروشوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف کا میاب کارروائیاں کرتے ہوئے 30منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 42667کلو گرام چرس,20گرام آئس ،8.159گرام افیون ، 34 گرام ہیروئن اور4 بوتل شراب برآمد کر لی۔ علاوہ ازیں 2عدد موٹرسائیکل اور ایک عدد چنگ چی میں چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر حراست میں لیے گئے ہیں اسی طرح پولیس نے قتل، اقدام قتل،اغوائیگی اور دیگر سنگین مقدما ت میں مطلوب 19اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ دیگرسماجی جرائم میں ملوث افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر 46عدد پستول,1عددکلاشنکوف ،2عدد سٹینڈ گن،524عدد کارتوس اور1عدد کالاکوف برآمدکرکے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالات منتقل کر دیا#

مزید : پشاورصفحہ آخر