مال روڈ پر صفائی کیلئے اضافی کوڑے دانوں کی تنصیب ، گندگی پھیلانے والوں کو جرمانوں کا سلسلہ جاری

مال روڈ پر صفائی کیلئے اضافی کوڑے دانوں کی تنصیب ، گندگی پھیلانے والوں کو ...

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پرچیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی خصوصی ہدایات پرماڈل مال روڈ پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم جاری ہے ،اضافی کوڑے دانوں کی تنصیب سے لے کر ورکرز کی دستیابی، میکینکل سویپینگ ، میکینکل واشنگ سمیت صفائی آپریشن کیا جارہا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے کمیونٹی انٹر فیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہریوں میں صفائی ستھرائی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم تیسرے دن بھی جاری رہی۔ ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سے سوشل موبلائزرزنے شہریوں میں آگاہی پمفلٹس اور ویسٹ بیگز کی تقسیم کی۔ مال روڈ سے ملحقہ جامع مسجد کے خطیب بے صفائی کی اہمیت کے حوالے سے مذہبی احکامات اور ارشادات کا حوالہ دیا۔ آگاہی مہم کا سلسلہ ہفتہ وار جاری رہے گا جس میں مال روڈ کے ہر چوک پر دکانداروں اور شہریوں میں پمفلٹس اور ویسٹ بیگز تقسیم کئے جائیں گے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جہاں آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے پر متعد شہریوں، دکانداروں اور راہگیروں کا چالان کیا گیا۔قائم مقام ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہناتھا کہ ہم عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کہ لئے ہر ممکن کوشش کئے ہوئے ہیں اور اسی سلسلے میں ہم مال روڈ پر آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے پر چالان بھی کر رہے ہیں تاکہ ایسے تمام عناصر کا سدِباب کیا جاسکے جو صفائی ستھرائی کو قائم رکھنے کی بجائے شہر کو گندہ کر رہے ہیں۔ ، ہماری عوام الناس سے التماس ہے کہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ مت پھینکیں بلکہ لاہور شہر میں لگائے گئے 8000سے زائد کوڑے دانوں میں ڈالیں اور ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

صفائی

مزید : میٹروپولیٹن 1