جعلی ادویات کی فروخت دوبارہ شروع،منافع خور مافیا بھی متحرک

جعلی ادویات کی فروخت دوبارہ شروع،منافع خور مافیا بھی متحرک

لاہور( جاوید اقبال) محکمہ صحت نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف آپریشن روک دیاہے۔ بتایاگیاہے کہ صوبائی دارالحکومت میں ڈرگ انسپکٹر کو انتخابات سے قبل چیف ایگزیگٹو آفیسرمحکمہ صحت لاہورنے جعلی اور غیرمعیاری اور سمگل شدہ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن سے روک دیاتھاجو سلسلہ تاحال جاری ہے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ موجود ہ سی ای او نے انہیں آپریشن سے روک رکھاہے جس سے شہرکے علاقو ں پر سمگل شدہ مالی بھاری ادویات دوبارہ فروخت ہوناشروع ہوگئی ہیں دوسری طرف ادویات کی قیمتیں بڑھانے والو ں کو بھی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے ۔ذرائع کاکہناہے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن بھی سست روی کاشکارہوگیاہے اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی بہادر خان کا کہناہے کہ معاملے کاعلم نہیں ہے تحقیقات کریں گے اگر سی ای او نے آپریشن روکاہے تو انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیاہے جس کاایکشن لیں گے

B

مزید : میٹروپولیٹن 1