بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ ہے،کامران سیف
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق) لاہور کے ترجمان میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ نئی حکومت 40بلین تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے کیونکہ بڑھتا ہوا تجارتی و مالی خسارہ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ لاہور کے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ممبر ہونے کی وجہ سے ہم درآمدات پرپابندی نہیں لگا سکتے اس لیے درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ سے ہی تجارتی خسارہ کو کنٹرول کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم سے صرف ایک بلین ڈالر پاکستان آئے ہیں اس لیے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے سکیم میں مزید توسیع کی جائے اور اس کافیصلہ نئی آنے والی حکومت پر ڈال دیا جائے کیونکہ نئی حکومت کا اپنا ایک نیا ویژن ہے اور اسے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی اشد ضرورت ہے اس لیے ایمنسٹی سکیم کے فوائد سے استفادہ اٹھاتے ہوئے اس کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے۔
کامران سیف