وفاداریاں تبدیل کرانے سے نظام نہیں بدلا جا سکتا

وفاداریاں تبدیل کرانے سے نظام نہیں بدلا جا سکتا

لاہور (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ وفاداریاں تبدیل کرانے سے نظام نہیں بدلا جا سکتا،تبدیلی کے نام پر عوام کو جانسا دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی مخالفت کرنے والوں نے اسلامی ترقیاتی بینک سے 4ارب ڈالر قرض لینے کی پلاننگ مکمل کرلی ہے،نئے پاکستان کی بنیاد جھوٹ اور دھندلی کی بنیاد پر رکھی جائے گی،دھندلی زدہ مینڈیٹ والی حکومتزیادہ سے زیادہ ایک سال تک چلے گی۔انہوں نے مزیدکہا کہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کروا کر حکومت تو بنائی جا سکتی ہے لیکن تبدیلی نہیں لائی جا سکتی،تحریک انصاف کے لوگ روز حکومت بنانے کیلئے نمبر گیم پوری کرنے کے دعوے کرتے ہیں لیکن ابھی تک نمبر پورے نہیں ہو سکے جبکہ جہانگیرترین کے جہاز کا تیل ختم ہو گیا ہے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے پر امن احتجاج کرنے والوں کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کر دیے کیا یہ نئے پاکستان کی شروعات ہو رہی ہے ۔

حنا پرویز

مزید : میٹروپولیٹن 1