پانی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے

پانی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے

لاہور(سٹی رپورٹر)ٹاؤن شپ کے سماجی و تاجر رہنما سابقہ جنرل کونسل محمد سرفراز خان اور ٹاؤن شپ کے سینکڑوں مکینوں نے واسا کی جانب سے پانی کے نرخوں میں اضافہ پر شدید احتجاج کیا ہے، محمد سرفراز خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پانی کی قیمتوں میں اضافہ سراسر ظلم و زیادتی کے مترادف ہے، پہلے60 دن بعد پانی کا بل 540 روپے آتا تھاجو کہ اب واسا نے یکم جولائی سے 30 دن بعد وصول کرنے کا سلسلہ شروع کیا جو کہ 350 روپے ہوگا، اس اضافہ سے مکین سراپا احتجاج ہیں، نگراں حکومت کو پانی کے بلوں میں اضافہ کا کوئی اختیار نہیں، عوام پر پہلے ہی مہنگائی کے بم گر رہے ہیں

سرفراز

مزید : میٹروپولیٹن 1