چودھری سرور کی بطور گورنر پنجاب نامزدگی خوش آئند ہے
لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن تاجران آٹو مارکیٹ بادامی باغ کے صدر وقار احمد میاں نے کہا ہے کہ چوہدری محمد سرور کی بطور گورنر پنجاب نامزدگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نامزدگی کو خوش آئند امر قراردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح سابق دور میں چوہدری سرور نے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے اور دروازے کھولے امید کرتے ہیں کہ اب بھی وہ اسی جذبے اور عزم کے ساتھ تاجروں کی فلاح کیلئے اقداما ت کریں گے ۔
وقار میاں