دینی جماعتوں کا نعلین پاکؐ کی عدم بازیابی کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

دینی جماعتوں کا نعلین پاکؐ کی عدم بازیابی کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

لاہور(پ ر)تحریک بازیابی نعلین پاکؐ ، جمعیت علماءِ اہلسنت ،پاسدارانِ ختم نبوت، مصطفائی جسٹس موومنٹ، تحریک ملت جعفریہ،تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت اور تحریک تحفظ ناموسِ رسالتؐ سمیت مذہبی جماعتو ں کے زیر اہتمام لاہور بادشاہی مسجد تبرکات گیلری سے محکمہ اوقاف کی زیر تحویل چورائے گئے نعلین پاکؐ کی عدم بازیابی اور چوروں کی عدم گرفتاری کیخلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیامساجد میں اجتماعات جمعہ پر علماءِ کرام نے نعلین پاکؐ کی چوری کو طویل عرصہ گزر جانیکے باوجود تاحال عدم بازیابی اور چوروں کی عدم گرفتاری کیخلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مذمتی قراردادیں پاس کرائیں اور مختلف شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہر احتجاجی جلوس نکالے اور مظاہرے کیے گئے جبکہ لاہور بادشاہی مسجد کے باہر تحریک تحفظ ناموسِ رسالتؐ کے کارکنوں نے بعد نمازِ جمعہ ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور زبردست نعرہ بازی کی مظاہرین نے مختلف کتبوں کیساتھ ایک بڑا بینر بھی اٹھا رکھا تھا ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نعلین پاکؐ بازیاب کرائے جائیں ۔بصورت دیگر احتجاج کے سلسلہ کو اور زیادہ وسیع کردیا جائیگا۔

نعلین پاک

مزید : میٹروپولیٹن 1