قربانی ہر صاحب نصاب آزاد مسلمان پر واجب ہے،راغب حسین نعیمی

قربانی ہر صاحب نصاب آزاد مسلمان پر واجب ہے،راغب حسین نعیمی

لاہور(سٹی رپورٹر)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ قربانی ہرصاحب نصاب آزادمسلمان پرواجب ہے۔اسلامی تعلیمات کاتقاضہ ہے قربانی کاجانورکسی قسم کی ظاہری نمودو نمائش اوردکھاوئے سے پاکہ ہونا چاہیے۔ادائیگی سنت ابراہیمی ؑ کا مقصدصرف ا اور صرف رضائے الہٰی کاحصول ہونے چاہیے۔کیونکہ سنت ابراہیمی ؑ کی ادائیگی قرب خداوندی کاایک اہم ذریعہ ہے ۔ عیدقربان مسلمانوں کے لئے ناصرف منفردحیثیت کی حامل ہے،بلکہ اسلامی اقداراورروایات کی عکاس بھی کرتی ہے۔قربانی کاجانور خریدتے وقت اس بات خاص رکھاجائے کہ قربانی کاجانورظاہری نقائص سے با لا تر ہو نے چاہیے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے خطبہ جمعۃالمبارک کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ قربانی عبادات مالیہ میں سے ایک عظیم عبادت ہے جو صاحب استطاعت افراد پر ہر سال مخصوص ایام اور اوقات میں واجب ہے،یہ حقیقت میں رب کریم کے پیارے خلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس عظیم قربانی کی یاد ہے جب آپ نے مسلسل تین راتیں عالم خواب میں قربانی کا حکم پاکر اپنی جان سے عزیز لخت جگر حضرت اسماعیل ذبیح اللہ علیہ السلام کے پھول کی پتی سے نازک اور ریشم سے نرم گلے پر اپنے رب کے حکم کی تعمیل میں چھری رکھ دی تھی اور اس قربانی کے سبب رضائے الٰہی کی حدوں کو چھو کر ملائکہ کو بھی حیرت میں ڈال دیا تھا اور یہ واضح کردیا کہ ابراہیم کا دل اپنے رب کے سوا کسی کا مسکن نہیں۔ وہ محبت الٰہی سے معمور ہے۔ کسی اور کی محبت اس پر غالب نہیں۔ اسکے تمام تر جذبات محبت خداوندی کے تابع ہیں۔

راغب نعیمی

مزید : میٹروپولیٹن 1