ڈنمارک سے آئے شاعر ادریس لاہور ی کے اعزاز میں تقریب

ڈنمارک سے آئے شاعر ادریس لاہور ی کے اعزاز میں تقریب

لاہور (سٹی رپورٹر)ایکسپوررزڈین ٹورازم کے زیر اہتمام ڈنمارک سے آنے والے ممتاز دانشور محمد ادریس لاہوری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ، ایڈٹیوریم ، آفس گلبرگ میں ہوئی جس کی صدارت صدارت چیئر پرسن بزم انمول انٹر نیشنل انمول گوہر نے کی۔ شرکا ء میں سی ای او جمیل رضا ، ممتاز ادیب مقصود چغتائی، محمد عزیر، انیس احمد ، علی اصغر عباس ، احسن جمیل ، محمد عون نقوی ، اشفاق الرحمان، امتیاز خان، جمیل سلیمی ایڈووکیٹ، ادیبوں شاعروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقصود چغتائی نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر ارباب و اختیار سے مطالبہ کیا کہ محمد ادریس لاہوری کو ان کی علمی ، ادبی، ثقافتی، صحافی خدمات پر پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈ برائے حسن کارگردگی سے نوازا جائے اور قراردار پیش کی۔ تمام حاضرین نے ہاتھ اٹھا کر قرارداد کو منظور کیا۔ جمیل رضا اور محمدادریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ سے قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1