دھاندلی زدہ الیکشن کے خلافآواز اٹھانا سب کا حق ہے،پرویز ملک

دھاندلی زدہ الیکشن کے خلافآواز اٹھانا سب کا حق ہے،پرویز ملک

لاہور ( سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن ) لاہور کے صدر و نومنتخب رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ یہ الیکشن دھاندلی زدہ ہیں جس کے خلاف آواز اٹھانا سب کا حق ہے تمام تر زیادتیوں کے باوجود پنجاب میں (ن) لیگ کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار جیتے تمام تر رکاوٹوں اورزیادتیوں کے باوجود الیکشن میں پنجاب میں مسلم لیگ ن سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے،نیا پاکستان بنایوالے لوگ جہازوں میں پیسے کے تھیلے لے کر پھر رہے ہیں ان لوگوں نے پیسے کے ذریعے منڈی لگائی ہوئی ہے،ارکان کے جوڑ توڑ کے اس کالے دھندے میں اپنا منہ کالا نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دفتر میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سعدیہ تیمور ،میاں مرغوب،چوہدری،عبدالمجید چن نمبردارسمیرا امجد سیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت اور اسے تحفظ دیئے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑ ھ سکتا، جمہوریت کی بالا دستی اور عوام کے لیے اپنی جدوجہد جار ی رکھیں گے،جعلی مینڈیٹ لے کر آنے والی جماعت کا مقابلہ کرنے کی ضرورت نہیں عوامی مینڈیٹ چر انے والوں کے اصل چہرے بہت جلد سامنے آجا ئیں گے، تمام رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود پنجاب میں مسلم لیگ (ن) بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والے کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

پرویز ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1