پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات آج ہوں گے،لاہور میں 12پولنگ سٹیشن بنیں گے

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات آج ہوں گے،لاہور میں 12پولنگ سٹیشن بنیں گے

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات برائے 2018آج ملک بھر میں ہو نگے اس حوالے سے پروفیشنل ایکسیلینس گروپ کی جانب سے انتخابی مہم کا اختتام گزشتہ روز لاہور میں ایک عشائیے کے بعد کیا گیا جبکہ پروفیشنل ایکسیلینس گروپ کی جانب سے امیدوار برائے چیئر مین انجینئر وسیم نذیر کو عشائیے میں بھرپور پذیرائی ملی اورینگ انجینئرز کی جانب سے بھرپور حمایت کا یقین دلایا گیا ۔واضح رہے کہ آج ہونے والے انتخابات میں لاہور اسٹیشن کے لیے 12پولنگ اسٹیشن مختلف علاقوں میں بنائے گئے ہیں اسی طرح پاکستان کے بڑے شہروں میں بھی ووٹرز کی آسانی کے لیے مجمو عی طور پر 136پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جہاں پر ایک لاکھ 76ہزار 716ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر یں گے ۔مرکزی چیئر مین کے علاوہ سینئر وائس چیئر مین اور چاروں صوبوں سے وائس چیئر مین کے علاوہ گورننگ باڈی کے ممبران کو منتخب کیا جائے گا ۔عشائیے کے دوران خطاب کر تے ہوئے چیئر مین شپ کے امیدوار انجینئر وسیم نذیر نے کہا کہ انجینئرز کے بنیادی حقوق کے لیے دو ماہ سے الیکشن کمپین کر رہا ہوں تاکہ انجینئرز میں شعور اجاگر ہو سکے کہ وہ اپنے پروفیشن کو صحیح طرح بروئے کار لا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت سے انجینئر بے روزگار ہیں جن کو ملازمت کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں میں اس مسئلہ کو تر جیحی بنیادوں پر حل کرونگا ۔بعدا زاں پروفیشنل ایکسیلینس گروپ کے رہنماؤں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران انتخابی مہم اور گروپ کی تر جیحات کی تفصیلات پر روشنی بھی ڈالی ۔

انجینئرنگ کونسل

مزید : میٹروپولیٹن 1