تحریک لبیک کا پیپلز پارٹی سے ریلوے اسٹیشن تک نظریہ پاکستان مارچ

تحریک لبیک کا پیپلز پارٹی سے ریلوے اسٹیشن تک نظریہ پاکستان مارچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ وتحریک لبیک اسلام کے زیر اہتمام ’’ہفتہِ نظریہ پاکستان‘‘ کے موقع پرملک بھر میں’’ نظریہ پاکستان نظریہ قرآن ہے ‘‘کے موضوع پر جمعہ پڑھایا گیا۔تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ وتحریک لبیک اسلام کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم جامع مسجد رضائے مجتبیٰ پیپلز کالونی سے اسٹیشن تک لبیک یا رسول اللہ ﷺ نظریہ پاکستان مارچ کیا گیا ۔ جس کی قیادت تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺوتحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ، صاحبزادہ محمد داؤد رضوی ، صاحبزادہ محمد زکاء اللہ رضوی ، مولانا محمدزاہدحبیب قادری نے کی۔مارچ سے خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا نظریہ پاکستا ن مدینہ منورہ میں بننے والی پہلی اسلامی سلطنت کا نظریہ ہے۔قیام پاکستان کی تمام جدوجہد کی روح نظریہ پاکستان ہے۔ نظریہ پاکستان وہ نظریہ ہے جس کیلئے بیس لاکھ شہیدوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔نسل نو کو نظریہ پاکستان سے روشناس کراناازحد ضروری ہے ۔ رنگ و نسل ، لسانیت ، صوبائیت اور علاقائیت کے نعرے نظریہ پاکستان کیلئے زہر قاتل ہیں۔قرآنی تعلیمات کے مطابق اسلامی تعلیمات کو مکمل بجا لانے کیلئے یہ دین آزاد زمین چاہتا ہے۔جس میں کسی کی مداخلت نہ ہو اسی مقصد کیلئے پاکستان بنایا گیا ہے۔