ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا کے والدین کو امریکی شہریت مل گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا کے والدین کو امریکی شہریت مل گئی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) تارکین وطن کے مخالف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے والدین کو ’’چین مائیگریشن‘‘کے تحت امریکی شہریت مل گئی۔دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق خاتون اول ملانیا ٹرمپ کے والدین وکٹر اور امالیجہ نے نیویارک میں ہونے والی ایک نجی تقریب کے دوران امریکی شہریت کاحلف اٹھایا۔سلوینیا سے تعلق رکھنے والے وکٹر اور امالیجہ مستقل ریزیڈنٹ کے طور پر امریکا میں مقیم تھے اور رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے اپنے والدین کیلئے گرین کارڈ اسپانسر کیا۔

میلانیا فیملی امیگریشن

مزید : کراچی صفحہ اول