ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برج حمل

 اگست11   ہفتہ۔ جائیداد کی خرید و فروخت سے گریز کریں۔ ازدواجی زندگی خوشگوار رہے گی۔ نئے کاروبار کے متعلق سوچ سکتے ہیں۔ مسائل پیش آسکتے ہیں لیکن جلد حل ہو سکیں گے۔

برج ثور

 اگست11    ہفتہ۔ ماضی میں کئے گئے اچھے کاموں کا صلہ مل سکے گا۔ شریک حیات توجہ کی محتاج رہے گی۔ غیر متوقع مہمانوں کی آمد سے مصروفیت ہو سکتی ہے۔ تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔ 

برج جوزا

 اگست11   ہفتہ۔ دوران سفر اجنبی افراد سے محتاط رہیں۔ شراکتی کاروبار میں فائدہ ہو سکے گا۔ مصروفیت میں سے کچھ وقت گھر کی تزئین و آرائش کیلئے نکال سکیں گی۔ سیر و سیاحت کا پروگرام بن سکتا ہے۔ 

برج سرطان

 اگست11 ہفتہ۔ ذاتی معاملات میں مصروفیت رہے گی۔ مالی پوزیشن بہتر ہو سکے گی۔ مصروفیت کے باعث تھکاوٹ ہو سکے گی۔ طالبات نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گی۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ 

برج اسد

 اگست11    ہفتہ۔ لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔ دوست مددگار رہیں گے۔ رومانس کا موقع لے گا۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔

برج سنبلہ

 اگست11  ہفتہ۔ بیرون ملک سفر میں ابھی کچھ تاخیر ہے۔ کاموں کو فروغ ملے گا جس کے باعث آمدن میں اضافہ سے مالی مسائل اور پریشانیوں کا خاتمہ ہو گا۔ بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔

برج میزان

 اگست11  ہفتہ۔ مسائل کا مثبت حل مل سکے گا۔ بہت سے کام خود بخود سُدھر جائیں گے۔ قسمت ساتھ دے گی۔ جس کے باعث دوستوں کا بھی تعاون حاصل ہوگا۔ حالات سازگار رہیں گے۔

برج عقرب

 اگست11  ہفتہ۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہو نگے۔ تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ غیر متوقع طور پر کوئی پروگرام بن سکے گا۔ اپنے جذبات پر قابو رکھئے۔ ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔

برج قوس

 اگست11 ہفتہ۔ دستاویزات وغیرہ کے معاملے میں محتاط رہیں۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے افسران بالا سے تعاون کریں۔ صحت جسمانی کا خاص خیال رکھیں۔ اہل خانہ وغیرہ کیساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔

برج جدی

 اگست11  ہفتہ۔ صحت‘ ملازمت ‘ کاروباراور مالی امور درپیش ہونگے۔ دوسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کر سکیں گے۔ ٹیکس اور بل وغیرہ کے معاملات زیر غور رہیں گے۔ پیشہ ورانہ امور میں مصروف رہیں گے۔ 

برج دلو

 اگست11   ہفتہ۔ سماجی اور رومانوی ماحول سازگار ہوگا۔کاروباری یا دوسرے امور میں کسی کے غلط مشورے پر عمل نہ کریں۔ ملازمتی امور میںمصروفیت رہے گی۔ مالی معاملات طے پا سکیں گے۔

برج حوت

 اگست11  ہفتہ۔ کسی اہم شخصیت سے ملاقات کا امکان ہے۔ کامیابی کا عنصر غالب رہیگا۔ رومانوی ماحول خوشگوار رہے گا۔ کام کی زیادتی سے مصروفیت میںاضافہ ہوگا۔ بزرگوں کا تعاون حاصل ہوگا۔

 

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم