گلگت : دہشتگردوں کی پولیس چوکی پر فائرنگ ،تین پولیس اہلکار شہید ، ایک دہشتگرد ہلاک

11 اگست 2018 (09:27)

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) امن دشمنوں کا ایک اور وار، گلگت کے نواحی علاقے کارگاہ نالہ میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر فائرنگ کرکے تین پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت سے 40 کلومیٹر دور کارگاہ نالہ کے علاقے میں قائم پولیس چوکی پر رات کو تین بجے کے قریب دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد بھی مارا گیا جبکہ باقی دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ واقعے میں 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں