عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بشریٰ بی بی کونسا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے ؟بڑی خبر آ گئی

عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بشریٰ بی بی کونسا عہدہ دیئے جانے کا امکان ...
عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بشریٰ بی بی کونسا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے ؟بڑی خبر آ گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) متوقع وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوپاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن نامزد کیے جانے کاامکان ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق وزیراعظم کی اہلیہ ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن کے عہدے پرفائزہوسکتی ہیں۔ بشریٰ بی بی کوگرلزگائیڈایسوسی ایشن کے حلف سے قبل ایسوسی ایشن کیساتھ منسلک صوبائی ایسوسی ایشن سے بھی اعتمادکاووٹ لینالازم ہوگا۔

گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی کمشنروسینیٹرنزہت صادق نے کہا ہے کہ ملک کا جو بھی وزیراعظم بنے،ہم اسکوخوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نومبرمیں پاکستان گرلزگائیڈایسوسی ایشن کے انتخابات ہونگے،انتخابات میں وفاق سمیت صوبائی ایسوسی ایشنزکی خواتین ممبران شرکت کرینگی اور رواںبرس اورآئندہ برس کے بنائے جانیوالے پروگرامزکی منظوری دیں گی۔

چیئرپرسن کا عہدہ صرف اعزازی ہوتا ہے اوریہ صرف وزیراعظم کی اہلیہ کوایوارڈ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کوہم کھلے دل کیساتھ ویلکم کریں گے اور اپنی تجاویز پیش کریں گے۔یادرہے کہ اس وقت سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازپاکستان گرلزگائیڈ ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن ہیں اورنومبرکے بعد نئی چیئرپرسن کاانتخاب عمل میں لایا جائیگا۔

مزید : قومی