گوجرانوالہ میں تنخواہ نہ دینے پر سکول ٹیچر نے پرنسپل کی کرسیوں سے دھنائی کردی، بیچ بچاؤ کرانے آنیوالوں کیساتھ کیا سلوک ہوا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

گوجرانوالہ میں تنخواہ نہ دینے پر سکول ٹیچر نے پرنسپل کی کرسیوں سے دھنائی ...
گوجرانوالہ میں تنخواہ نہ دینے پر سکول ٹیچر نے پرنسپل کی کرسیوں سے دھنائی کردی، بیچ بچاؤ کرانے آنیوالوں کیساتھ کیا سلوک ہوا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ کے ایک نجی سکول میں تنخواہ نہ دینے پر ٹیچر نے پرنسپل کو کرسی سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جبکہ بیچ بچاؤ کی کوشش میں خاتون سمیت تین اساتذہ بھی زخمی ہو گئے۔

جیو نیوز کے مطابق سیالکوٹ روڈ پر واقع نجی سکول میں عقیل نامی ٹیچر نے تنخواہ نہ دینے پر پرنسپل اعجاز یوسف کو کرسی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔اس دوران بیچ بچاؤ کرانے والے 3 اساتذہ بھی زخمی ہوگئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

سکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ ملزم عقیل نے تنخواہ نہ ملنے پر لیبر کورٹ میں کیس بھی دائر کر رکھا تھا۔

سول لائن پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کی درخواست موصول ہوگئی ہے اور میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔  دوسری جانب ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔