نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر داخلہ کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے عدالت میں درخواست دائر

نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر داخلہ کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے عدالت میں ...
نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر داخلہ کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے عدالت میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری اوروزیرداخلہ شوکت جاوید کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی،عدالت نے فریقین کے وکلاکوآئندہ سماعت پربحث کیلئے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے سابق وزیرتعلیم رانامشہود کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر داخلہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف کی وطن واپسی پر (ن)لیگی کارکنوں کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے،عدالت سے استدعا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دے۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر بحث کیلئے طلب کر لیا۔