اشتعال انگیز تقریر کیس، بانی ایم کیو ایم ،خالد مقبول صدیقی اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتعال انگیز تقریر کیس، بانی ایم کیو ایم ،خالد مقبول صدیقی اور دیگر کے وارنٹ ...
اشتعال انگیز تقریر کیس، بانی ایم کیو ایم ،خالد مقبول صدیقی اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میںبانی ایم کیو ایم ،خالد مقبول صدیقی اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق انسدادد ہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیزتقریر کے 27 سے زائد مقدمات کی سماعت ہوئی، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستاراور عامر خان پیش ہوئے
عدالت نے بانی ایم کیو ایم ،خالد مقبول سمیت دیگر ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اورملزموں کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ملزموں کو مقدمات کی نقول فراہم کردیں اور مقدمہ کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔