یہ الیکشن سویا ہوا الیکشن تھا،پیپلزپارٹی دھاندلی کے موقف پر ہمارے ساتھ کھڑی ہو، فاروق ستار

یہ الیکشن سویا ہوا الیکشن تھا،پیپلزپارٹی دھاندلی کے موقف پر ہمارے ساتھ کھڑی ...
یہ الیکشن سویا ہوا الیکشن تھا،پیپلزپارٹی دھاندلی کے موقف پر ہمارے ساتھ کھڑی ہو، فاروق ستار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کہا تھا کہ یہ الیکشن سویا ہوا الیکشن تھا ، آرٹی ایس بھی 7 بجے کے بعد سو گیا تھا ،اس سے زیادہ سویا ہوا الیکشن کوئی ہو نہیں سکتا ۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے واجبی رابطہ تو ہے ،پیپلزپارٹی کیساتھ اچھے اشتراک کی خواہش رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ الزامات پیپلزپارٹی پر ہیں ،الزامات کے باوجود کسی کو گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھی کہہ رہی ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے،پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ کھڑی ہو کہ دھاندلی ہوئی ہے،مردم شماری کے معاملے پر بھی پیپلزپارٹی الگ کھڑی تھی ۔

فاروق ستار نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان والی بات ہم کرتے تو مہر لگ جاتی ،ہم محب وطن پاکستانی ہیں 14 اگست ہماری آزادی کا دن ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی