پی ٹی آئی کا چودھری سرور کی نشست پر بابر اعوان کو سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا چودھری سرور کی نشست پر بابر اعوان کو سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کا چودھری سرور کی نشست پر بابر اعوان کو سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری سرور کو گورنر پنجاب نامزد کئے جانے کے بعد بابر اعوان کو سینیٹر منتخب کروایا جائے گا،بابر اعوان کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد انہیں وفاقی وزیر قانون نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے چوہدری سرور کو گورنر پنجاب نامزد کر لیا ہے، جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری سرور کی سینیٹ کی خالی نشست پر بابر اعوان پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے،انہیں سینیٹر منتخب کروانے کے بعد وفاقی وزیر قانون بنائے جانے کا امکان ہے کیونکہ بابر اعوان پیپلز پارٹی دور میں بھی وفاقی وزیر قانون کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد