ن لیگ کے سابق ایم این اے شاکر بشیر کے خلاف استانی سے زیادتی کا مقدمہ

ن لیگ کے سابق ایم این اے شاکر بشیر کے خلاف استانی سے زیادتی کا مقدمہ
ن لیگ کے سابق ایم این اے شاکر بشیر کے خلاف استانی سے زیادتی کا مقدمہ

  

لاہور (ویب ڈیسک) سٹی پولیس جوہر آباد نے ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کے خلاف لاہور کی رہائشی ایک سکول ٹیچر سے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملک شاکر بشیر اعوان نے مصطفی پارک شاہدرہ لاہور کی رہائشی (ع) کو سرکاری ملازمت دلانے کے بہانے اپنی رہائش گاہ سول لائن جوہر آباد بلایا، اسے ایک الگ کمرے میں کاغذات دینے کے بہانے بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 

روزنامہ دنیا کے مطابق بعدازاں قانونی کارروائی کرنے کی صورت میں ملزم کے بھائی عمران بشیر اعوان اور ان کے ملازمین نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ ڈی پی او خوشاب حسنین حیدر نے بتایا ہے کہ ایف آئی آر محض درخواست دہندہ خاتون کی ابتدائی رپورٹ ہے جس کی اصل صورتحال تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔ ادھر ملک شاکر بشیر اعوان کا موقف ہے کہ یہ مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے اور ان کے خلاف کوئی سازش کی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور