این آئی سی ایل کرپشن کیس،نیب عدالت کا ایاز نیازی کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرنے کا حکم

این آئی سی ایل کرپشن کیس،نیب عدالت کا ایاز نیازی کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار ...
این آئی سی ایل کرپشن کیس،نیب عدالت کا ایاز نیازی کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے ایاز نیازی کو کمرہ عدالت سے گرفتارکرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں این آ¾ی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ایاز نیاز عدالت میں پیش ہوئے جہاں معزز جج نے انہیں کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر نے کا حکم دے دکیا ۔عدالت نے ایاز نیازی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے ۔ نیب کا کہناتھا کہ ملزمان نے این آئی سی ایل کیلئے کمرشل پلاٹ مہنگے داموں خریدکر قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے نیب کو ایاز خان نیازی کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ جسے پکڑنا تھا وہ تو ملک سے باہر بھاگ گیا اور جو پاکستان میں ہوتاہے اسے گرفتار کر لیا جاتاہے ۔
واضح رہے کہ ملزمان پر 2009 میں این آئی سی ایل کیلئے 20 کنال 2مرلے کا کمرشل پلاٹ انتہائی مہنگے داموں خرید کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ ملزمان نے ائرپورٹ کے قریب نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کیلئے 1065ملین روپے کا پلاٹ خریدا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -