A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

شجرکاری مہم کا افتتاح، جشن آزادی بھی جوش وخروش سے منائیں گے : یوج ہندولوہانہ پنچائت نے فیصلہ سنادیا

شجرکاری مہم کا افتتاح، جشن آزادی بھی جوش وخروش سے منائیں گے : یوج ہندولوہانہ پنچائت نے فیصلہ سنادیا

Aug 11, 2018 | 12:09:PM

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)وطن کی سلامتی و بقاء کے لیے پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہے چودہ "14"کو تمام اقلیتی برادری پورے جوش جذبے ولولے کےساتھ جشن آزادی منائی گی جشن آزادی اور شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے پوج ہندو لوہانہ پنچائت کےصدر ڈاکٹر سنیل کمار سیٹھ پرشوتم  اور دیگر مقررین کا خطاب .

تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ میں کلیان داس پارک میں پوج ہندو لوہانہ پنچائت عمرکوٹ کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جشن آزادی کی اس تقریب سے ڈاکٹر سنیل کمار ،ڈاکٹر ھریش کمار سیٹھ رمیش کمار  سنجے کمارمتلانی وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے لیے ہیں پاکستان ایک عظیم دھرتی ماں ہے پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیا .

ڈاکٹر سنیل کمار بھگوان داس سیٹھ پرشوتم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتی برادری سچے محب وطن ہے پوج ہندو لوہانہ پنچائت پورے پاکستان میں جشن آزادی پورے جوش وجذبے کے ساتھ منائی گی جشن آزادی کے حوالے سے پوج ہندو پنچائت نے جشن آزادی کی تیاریوں کاسلسلہ شروع کردیا ہے پوج ہندو پنچائت اس مرتبہ جشن آزادی کے ساتھ شجرکاری مہم کا بھی باقاعدہ آغاز کررہی ہے .

آخر میں پوج ہندو پنچائت عمرکوٹ کیمچند چترانی نے وطن عزیز کی سلامتی ملک کی ترقی خوشحالی کےلیے خصوصی پوجاپاٹھ بھی کرائی پاکستان کےلیے دعائیں بھی مانگی گئی    جشن آزادی کی اس تقریب میں بڑی تعداد میں لوہانہ ہندو برادری کےلوگوں نے شرکت کی ۔

مزیدخبریں