پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کی صبح 10 بجے طلب

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کی صبح 10 بجے طلب
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کی صبح 10 بجے طلب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب کرلیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کےلئے گورنر پنجاب کو سمری ارسال کی تھی جس میں اجلاس 15 اگست کو بلانے کی سفارش کی گئی تھی۔

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

نگران صوبائی وزیر قانون ضیا رضوی کا کہناہے کہ 15 اگست کو صرف نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جبکہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب 16 اگست کو خفیہ رائے شماری سے ہوگا جس کے بعد وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے بعد تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے اور اس نے حکومت بنانے کےلئے عددی اکثریت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم عمران خان کی جانب سے اب تک کسی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد نہیں کیا گیا ہے البتہ سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کو ایک بار پھر اس منصب کےلئے نامزد کردیا گیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور