”الیکشن میں کامیاب ہونے والے یہ تمام امیدوار اپنے استعفے بھجوا دیں کیونکہ۔۔“ الیکشن کمیشن نے واضح ہدایات جاری کر دیں

”الیکشن میں کامیاب ہونے والے یہ تمام امیدوار اپنے استعفے بھجوا دیں ...
”الیکشن میں کامیاب ہونے والے یہ تمام امیدوار اپنے استعفے بھجوا دیں کیونکہ۔۔“ الیکشن کمیشن نے واضح ہدایات جاری کر دیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں سے استعفے مانگ لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ آئین کے مطابق جیتنے والے کارکن ایک ہی نشست رکھ سکتے ہیں ،ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان استعفیٰ الیکشن کمیشن کو چیف الیکشن کمشنر کے نام ارسال کر دیں ۔ استعفے قومی یا صوبائی اسمبلی کی نشست سنبھالنے سے پہلے بھیجے جائیں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیاہے جس دوران قومی اسمبلی کے نئے منتخب ہونے والے ارکان حلف لیں گے اور سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی 17 اگست کو صبح 10 بجے طلب کر لیا گیاہے۔

مزید : قومی