عمران خان کو مبارکباد دینے ’ پی کے‘ بھی بنی گالہ پہنچ گیا لیکن اب کی بار پیلے پوسٹرز پر کیا لکھا تھا؟جان کر ہرپاکستانی سوچ میں پڑھ جائے گا کیونکہ۔۔۔

عمران خان کو مبارکباد دینے ’ پی کے‘ بھی بنی گالہ پہنچ گیا لیکن اب کی بار پیلے ...
عمران خان کو مبارکباد دینے ’ پی کے‘ بھی بنی گالہ پہنچ گیا لیکن اب کی بار پیلے پوسٹرز پر کیا لکھا تھا؟جان کر ہرپاکستانی سوچ میں پڑھ جائے گا کیونکہ۔۔۔

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیراعظم بننے جارہے ہیں اور ایسے میں انہیں مبارک باد دینے والوں کا بنی گالہ آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اسی سلسلے میں ” پی کے “ بھی انہیں مبارک با د دینے کیلئے عمران خان کی راہائش گاہ پہنچ گیاہے اور اس مرتبہ پوسٹر پر ایسی چیز لکھ کر لے آیاہے کہ دیکھ کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کا نوجوان بھارتی اداکار عامر خان کا معروف کریکٹر ” پی کے “ کا روپ دھار کر بنی گالہ پہنچ گیاہے اور اس کا کہناہے کہ وہ عمران خان کو مبارک با د دینے کیلئے آیا ہے اور اس نے ہاتھ میں پیلے رنگ کا ایک پوسٹر بھی تھام رکھا ہے جس پر ”Missing Dam“ (گمشدہ ڈیم ) کی تحریر درج ہے جو کہ نئے منتخب ہونے والے متوقع وزیراعظم کیلئے خاموش پیغام بھی ہے ۔

پی کے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” میں پورا پاکستان گھوم رہاہوں اور پاکستان کی خوبصورتی لوگوں کو دکھا رہاہوں جبکہ لوگوں کو یہ پمفلٹ بھی دکھا رہاہوں ، اب میں بنی گالہ آگیا ہوں ، ہم نے الیکشن میں لوگو ںکہا تھا کہ رائٹ نمبرپر ٹھپہ لگانا اورعوام نے رائٹ نمبر پر ٹھپہ لگا دیاہے اور اب ہم رائٹ نمبر کے گھر کے باہر کھڑاہوں ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس