نئے پاکستان میں ایسا نہیں چلے گا، حلیم عادل شیخ نے مویشی منڈی کے قریب ٹریفک پولیس کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مویشی منڈی کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔
اس وقت موقع پر موجود شہریوں نے ٹریفک اہلکاروں کی رشوت لیتے ہوئے وڈیو بنالی جس میں اہلکار کو پیسے جیب میں رکھتے اور واپس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔
تحریک انصاف کے ایم پی اے حلیم عادل شیخ نے پولیس اہلکاروں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان میں ایسا نہیں چلے گا،2ڈی ایس پی اوراعلیٰ افسران کے سامنے آپ رشوت لے رہے ہیں،آپ کو شرم آنی چاہئے غریب لوگوں کو پریشان کرتے ہیں۔
مویشی منڈی ٹریفک پولیس کی پیدا گیری کا زریعہ بن گئی، ٹریفک پولیس کی دو ڈی ایس پیز کی سربراہی میں رشوت خوری،
— PTI Karachi Official (@PTI_KHI) August 11, 2018
پی ٹی آئی ممبر سندھ اسمبلی نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
نئے پاکستان میں ایسا نہیں چلے گا، حلیم عادل شیخ کا مکالمہ@HaleemAdil pic.twitter.com/mj4ev7wTHe