سٹیج اداکار اکرم اداس کا نامعلوم افراد نے پیچھا شروع کردیا، گاڑی روکی تو ملزمان نے فائرنگ کردی اور پھر ۔ ۔ ۔ پریشان کن خبرآگئی

سٹیج اداکار اکرم اداس کا نامعلوم افراد نے پیچھا شروع کردیا، گاڑی روکی تو ...
سٹیج اداکار اکرم اداس کا نامعلوم افراد نے پیچھا شروع کردیا، گاڑی روکی تو ملزمان نے فائرنگ کردی اور پھر ۔ ۔ ۔ پریشان کن خبرآگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مرید کے(ویب ڈیسک) مریدکے کے قریب اسٹیج اداکار اکرم اداس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔

کامیڈ ی کے بے تاج بادشاہ اور مسکراہٹوں کے شہنشاہ اکرم اداس کی گاڑی پر رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی،اکرم اداس لاہور سے  گوجرانوالہ جارہے تھے۔

 اکرم اداس کا کہنا تھا کہ لاہور سے ہی ایک گاڑی میں کچھ افراد اُنکا پیچھا کررہے تھے جب اُنہوں نےاپنی گاڑی روک کر معاملے کی سنگینی کو بھانپنا چاہا تو اُن پر فائر کردیئےگئے۔

اکرم اداس نے بھاگ کر اپنی جان بچائی اور قریب ہی پولیس اسٹیشن میں واقعے کی اطلاع دی۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورتفتیش شروع کردی۔

مزید : تفریح