15 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کا غیر حتمی شیڈول تیار،13 اگست کو نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)15ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کاغیرحتمی شیڈول تیارکر لیا گیا،مجوزہ شیڈول کے مطابق 13اگست کو نومنتخب ارکان قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔
14اگست کوسپیکر،ڈپٹی سپیکرکے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی دن12بجے تک جمع ہونگے جبکہ وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 16اگست دن2بجے تک جمع ہونگے ۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخابات 15 اگست کو ہو گاجبکہ وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا۔