’حسین اور حسن نواز نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس چھوڑ دیے، پی ٹی آئی والوں کو مشورہ ہے کہ ۔۔۔ ‘ سینئر صحافی محمد مالک نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

’حسین اور حسن نواز نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس چھوڑ دیے، پی ٹی آئی والوں کو مشورہ ...
’حسین اور حسن نواز نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس چھوڑ دیے، پی ٹی آئی والوں کو مشورہ ہے کہ ۔۔۔ ‘ سینئر صحافی محمد مالک نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ حسین اور حسن نواز نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس چھوڑ کر کہیں اور اپنا سامان شفٹ کردیا ہے، ایک نئی پراپرٹی خرید لی گئی ہے جبکہ دو مزید خریدی جارہی ہیں ۔ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو بھی فروخت کرنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ 15 اگست کو حسن اور حسین نواز باضابطہ طور پر ایون فیلڈ پراپرٹی چھوڑنے کا اعلان کردیں گے۔

اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی محمد مالک نے دعویٰ کیا کہ حسین اور حسن نواز نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس چھوڑ دیے ہیں اور انہوں نے اپنا تمام سامان بھی شفٹ کردیا ہے۔

محمد مالک نے بتایا کہ شریف خاندان کی جانب سے ایک پراپرٹی چیلسی میں لی گئی ہے دو کہیں اور لی جارہی ہیں جو کسی اور کے نام پر خریدی جارہی ہیں جبکہ ایون فیلڈ کی پراپرٹی بیچنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے، پہلے پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی ٹائیکون نے یہ خریدنے سے انکار کردیا تھا لیکن دوبارہ ان سے رابطہ کیا گیا ہے۔ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی فروخت کا مقصد بڑا واضح ہے کہ اس میں تھرڈ پارٹی کو ملوث کردیا جائے تاکہ قانونی پیچیدگیاں پیدا کی جاسکیں کیونکہ جب نئی حکومت سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اس پراپرٹی کو کلیم کرے گی تو تھرڈ پارٹی کی وجہ سے اس کو مشکلات آئیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی فروخت کے معاملے پر نگران حکومت مکمل طور پر خاموش ہے، پی ٹی آئی کے لوگوں کو مشورہ ہے کہ وہ ان کی نئی جائیدادیں ڈھونڈیں ، اب ایون فیلڈ کے باہر شور شرابہ کرنے کا وہ مزہ نہیں آئے گا کیونکہ وہ اس میں سے اب نہیں نکلیں گے۔ محمد مالک نے دعویٰ کیا کہ 15 اگست کو حسن اور حسین نواز باضابطہ طور پر ایون فیلڈ پراپرٹی چھوڑنے کا اعلان کردیں گے۔

مزید : برطانیہ /علاقائی /اسلام آباد