بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا، کس تاریخ کو ہوگا؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا، کس تاریخ کو ہوگا؟ بالآخر وہ خبر ...
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا، کس تاریخ کو ہوگا؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر بلوچستان محمود خان اچکزئی نے 13 اگست کو اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس دوران نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر بلوچستان نے جانب سے 13 اگست کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس دوران بلوچستان اسمبلی کی سپیکر راحیلہ درانی نو منتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیں گی۔ ذرائع کے مطابق 13 اگست کو ہی ایوان کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا جس کے بعد قائد ایوان کا انتخاب ہو گا۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ