یہ جوڑا فرانس سے پاکستان کا یوم آزادی منانے لاہور پہنچ گیا لیکن اپنے ملک سے کتنا عرصہ قبل روانہ ہوئے تھے؟ ایسی خبرآگئی کہ ہرپاکستانی داد دینے پر مجبور ہوگیا

یہ جوڑا فرانس سے پاکستان کا یوم آزادی منانے لاہور پہنچ گیا لیکن اپنے ملک سے ...
یہ جوڑا فرانس سے پاکستان کا یوم آزادی منانے لاہور پہنچ گیا لیکن اپنے ملک سے کتنا عرصہ قبل روانہ ہوئے تھے؟ ایسی خبرآگئی کہ ہرپاکستانی داد دینے پر مجبور ہوگیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )فرانس سے تین سال قبل دنیا کی سیر کیلئے نکلنے والا جوڑا پاکستان کا 71 واں یوم آزادی منانے کیلئے پاکستان پہنچ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا 2015 میں سیر کیلئے گھر سے نکلا اور اب پاکستان پہنچ چکاہے ، انہوں نے اس لمبے سفر کیلئے اپنی ضرروی اشیاءساتھ لے جانے کیلئے اپنی گاڑی کو ” منی کیراوین “ میں تبدیل کیا اور روز مرہ استعمال کی ضرورت کی اشیا اپنے ساتھ رکھیں ۔

جوڑے کا کہناہے کہ وہ اب تک روس اور بھارت سمیت 24 ملکوں کی سیر کر چکے ہیں اور اب پاکستان پہنچ گئے ہیں ، انہیں خوشی ہے جب وہ یہاں پہنچے ہیں تو پاکستان کا 71 واں یوم آزادی آ رہاہے ، انہوں نے کہ ہم اسے پاکستان کے ساتھ بھر پور انداز میں منائیں گے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس