منی لانڈرنگ تحقیقات، نیب نے میاں منشا کو 17 اگست کو طلب کر لیا

منی لانڈرنگ تحقیقات، نیب نے میاں منشا کو 17 اگست کو طلب کر لیا
منی لانڈرنگ تحقیقات، نیب نے میاں منشا کو 17 اگست کو طلب کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے 95 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے معروف بزنس مین میاں منشا کو 17 اگست کو طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے 95 ملین ڈالرکی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے میاں منشا کو 17 اگست کو طلب کر لیا،نیب کی تین رکنی ٹیم میاں منشا سے تحقیقات کرے گی ۔

واضح رہے کہ میاں منشانے 95 ملین ڈالرلندن منتقل کئے اور ہوٹل خریدا تھا،نیب اس حوالے سے میاں منشا سے تحقیقات کرے گا۔اس سے بھی پہلے بھی قومی احتساب بیورو نے میاں منشا کو طلب کیا تھا تاہم وہ نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور