پاکستان میں نیا ٹی وی متعارف کروا دیا گیا، اس کا نام کیا ہے اور کس گروپ نے لانچ کیا؟ تفصیلات منظرعام پر

پاکستان میں نیا ٹی وی متعارف کروا دیا گیا، اس کا نام کیا ہے اور کس گروپ نے ...
پاکستان میں نیا ٹی وی متعارف کروا دیا گیا، اس کا نام کیا ہے اور کس گروپ نے لانچ کیا؟ تفصیلات منظرعام پر

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) 23لاکھ ڈالر کی لاگت سے پاکستانی مارکیٹ میں نیا ٹی وی برانڈ ہائی سینس(Hisense) متعارف کرا دیا گیا ہے، جو کہ چینی ساختہ ہے۔ ٹرائی اینگلز الیکٹرانکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران غنی کا کہنا تھا کہ ’’یہ ٹی وی برانڈ پاکستانی مارکیٹ میں اختراعی حیثیت کا حامل ہو گا اور اپنے منفرد فیچرز کی بدولت پاکستان کی ٹی وی مارکیٹ کے 70فیصد حصے پرغالب آ جائے گا۔ کمپنی نے اس ٹی وی برانڈ کی پیداوار کے لیے کراچی میں پلانٹ لگایا ہے جو روزانہ 500ٹی وی سیٹ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس وقت پاکستانی مارکیٹ کا 60فیصد چینی ساختہ ٹی وی برانڈز اور 40فیصد کورین برانڈز بشمول سونی، ایل جی اور سام سنگ کے قبضے میں ہے۔‘‘

عمران غنی کا مزید کہنا تھا کہ ’’ہم اب تک 15لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں اور جون 2018ء سے ہائی سینس ٹی وی کی پیداوار شروع ہو چکی ہے۔ہماری فرم 13لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سے ایک کلین لیب بھی قائم کرے گی جو ایل ای ڈی پینل بنائے گی۔ یہ لیب جنوری 2019ء سے پیداوار شروع کر دے گی۔ ٹرائی اینگلز الیکٹرانکس 2001ء سے پاکستان میں ایل ای ڈی ٹی وی بنا رہی ہے اور اب اس نے ملک میں اس کے متعلق جدید ترین ٹیکنالوجیز متعارف کرائی ہیں جن میں 4Kیو ایل ای ڈیز اور لیزر ٹی وی شامل ہیں۔ان میں نہ صرف جدید ڈسپلے صارفین کو مہیا کیے گئے ہیں بلکہ معروف آڈیو برانڈ ’ہرمین کیرڈن‘ کی تیارکردہ جدید ترین ساؤنڈ ٹیکنالوجی بھی فراہم کی گئی ہے، اس ساؤنڈ ٹیکنالوجی اور 32سے 100انچ سکرین کے حامل ٹی وی کے ذریعے لوگ گھر پر ہی سنیما کے ساؤنڈ کا مزہ لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ہائی سینس ٹی وی کی تعارفی تقریب گزشتہ روز کراچی میں ہوئی جس میں چین کے قونصلر اتاشی مس میرانڈا لی اور مسٹر چن ژوگیان نے بھی خصوصی شرکت کی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور