ایران نے میزائل چلا دیا، امریکہ کو کھل کر للکار دیا

ایران نے میزائل چلا دیا، امریکہ کو کھل کر للکار دیا
ایران نے میزائل چلا دیا، امریکہ کو کھل کر للکار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایران کے ساتھ سالہا سال کی محنت سے ہونے والا جوہری معاہدہ بیک جنبش قلم ختم کر دیا اور اس پر دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ اب ایران نے بھی امریکہ کو کھل کر للکارتے ہوئے اینٹی شِپ میزائل کا تجربہ کر ڈالا ہے۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق یہ تجربہ گزشتہ ہفتے آبنائے ہرمز میں ہونے والی ایرانی فوج کی جنگی مشقوں کے دوران کیا گیا ہے۔ ایران کی فوجی قیادت کی طرف سے بھی ان مشقوں کے انعقاد کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے حکام کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے آبنائے ہرمز میں کئی روز پر محیط جنگی مشقیں کی ہیں جن کا مقصد دشمنوں کی طرف سے ممکنہ حملے کو روکنے کی صلاحیت کا عملی مظاہرہ کرنا تھا۔ امریکی فوج کے جنرل جوزف ووٹیل کا کہنا تھا کہ ’’گزشتہ ہفتے ایران نے جو جنگی مشقیں کیں، وہ اس کی ماضی میں کی جانے والی مشقوں سے مشابہہ تھی لیکن ان مشقوں کی ٹائمنگ کا مقصد امریکی حکومت کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانا تھا۔ ہم اس کی مشقوں سے پوری طرح آگاہ تھے۔‘‘