تحریک انصاف کا مختلف شعبوں کے ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ،ڈاکٹرعطا الرحمان اورعبدالرزاق داؤدکومشیر بنانے پرغور

تحریک انصاف کا مختلف شعبوں کے ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ،ڈاکٹرعطا ...
تحریک انصاف کا مختلف شعبوں کے ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ،ڈاکٹرعطا الرحمان اورعبدالرزاق داؤدکومشیر بنانے پرغور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے مختلف شعبوں کے ماہرین کی خدمات لینے کافیصلہ کیاہے اور چیئرمین عمران خان نے اس حوالے سے قریبی ساتھیوں سے مشاورت بھی کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی و تعلیم اور صنعت کے شعبو ں میں بہتری کیلئے ڈاکٹرعطا الرحمان اورعبدالرزاق داؤدکومشیر بنانے پرغورشروع کردیاہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعطاالرحمان پرویزمشرف دورمیں چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن رہے جبکہ معروف صنعتکارعبدالرزاق داؤد پرویزمشرف دورمیں وزیرتجارت رہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد