خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے مشاورت مکمل،نامزدوزیراعلیٰ نے کابینہ کیلئے متوقع کھلاڑی چن لئے

خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے مشاورت مکمل،نامزدوزیراعلیٰ نے کابینہ ...
خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے مشاورت مکمل،نامزدوزیراعلیٰ نے کابینہ کیلئے متوقع کھلاڑی چن لئے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوامیں حکومت سازی کیلئے مشاورت مکمل کر لی گئی اور نامزدوزیراعلیٰ محمودخان نے کابینہ کیلئے متوقع کھلاڑی چن لیے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت 10 وزراپہلے مرحلے میں حلف اٹھائیں گے جبکہ عاطف خان اورشہرام ترکئی کوبھی رام کرلیاگیاہے۔

کابینہ میں عاطف خان اورشہرام ترکئی کوسینئروزارت کاقلمدان دینے پراتفاق ہو گیا ہے،مشتاق غنی،تیمورسلیم جھگڑا،سلطان محمد،اشتیاق ارمڑکے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ضیااللہ بنگش،امجدعلی،ملک قاسم،ہمایوں خان کوبھی شامل کئے جانے کاامکان ہے۔جبکہ ڈپٹی سپیکرکاعہدہ خاتون ایم پی اے کودینے کافیصلہ کیا گیا ہے ،وزیراعلیٰ کے مشیراورپارلیمانی سیکرٹری بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور