” میں پیشگوئی کرتی ہوں کہ ایک ہفتے بعد ۔۔۔“ ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ کپتان بھی پریشان ہو جائیں گے

” میں پیشگوئی کرتی ہوں کہ ایک ہفتے بعد ۔۔۔“ ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ ...
” میں پیشگوئی کرتی ہوں کہ ایک ہفتے بعد ۔۔۔“ ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ کپتان بھی پریشان ہو جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بلیک بیری کے میسجز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے شروع کر دیئے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر طوفان سابر پا ہے تاہم اب ریحام خان نے ٹویٹر پر نئی پیشگوئی کر دی جس کے باعث ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین متحرک ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”پیشگوئی: معاشی ماہرین کہیں گے کہ حلف اٹھانے کی تقریبات کے ایک ہفتے کے دوران قومی خزانے خالی ہو جائیں گے ، کوئی حکمت عملی اور منصوبہ بندی نہیں۔ “

اظہر میو نامی صارف فوری ریحام خان کی پیشگوئی پر حرکت میں آئے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” ہمیں کچھ نیا بتائیں ، یہ میرے سات سال کے بچے کو بھی معلوم ہے کہ قومی خزانے خالی ہیں ۔

امتیاز نامی صرف نے تو طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ریحام خان پی ٹی آئی کی مدد کیلئے وزیر خزانہ ہو سکتی ہیں۔‘‘

مزید : قومی