ن لیگ نے انتخابات میں شکست کے بعد سوشل میڈیا ٹیم سے بھی منہ پھیر لیا، ان کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ جان کر مریم نواز کی بھی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

ن لیگ نے انتخابات میں شکست کے بعد سوشل میڈیا ٹیم سے بھی منہ پھیر لیا، ان ...
ن لیگ نے انتخابات میں شکست کے بعد سوشل میڈیا ٹیم سے بھی منہ پھیر لیا، ان کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ جان کر مریم نواز کی بھی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات سے پہلے جیت کے دعوے تو بہت کئے تھے مگر عالم یہ ہے کہ اب وہ پنجاب میں بھی حکومت بنانے سے قاصر ہے۔

ن لیگ نے انتخابات سے قبل اپنی سوشل میڈیا ٹیم بھی بنائی تھی جسے سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کی پالیسی کی تشہیر، رہنماﺅں کا دفاع اور پارٹی کے بیانئے کو پھیلانے کے علاوہ انتخابات کے دوران پیش آنے والے واقعات سے متعلق معلومات اکٹھی کرنا اور سوشل میڈیا پر پھیلانا تھا۔

عام انتخابات میں شکست کیا ہوئی مسلم لیگ (ن) نے سوشل میڈیا ٹیم سے بھی منہ پھیر لیا اور نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق (ن) لیگ نے 2 مہینوں کیلئے سوشل میڈیا ٹیم کو رکھا تھا لیکن انہیں تنخواہ محض ایک مہینے کی دی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /الیکشن /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور