لاہور میں 5 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان نے گرفتاری دے دی

لاہور میں 5 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان نے گرفتاری دے دی
لاہور میں 5 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان نے گرفتاری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ برکی کی حدود میں دوسگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان نے پولیس کو گرفتاری دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز لاہورمیں تھانہ برکی کی حدود پھولروان گاو¿ں میں 5 افراد کو ذاتی رنجش کی بنیاد پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ پولیس کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کےلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
پولیس کے مطابق پھولروان واقعے میں ملوث 9 ملزمان میں سے 5 افراد نے گرفتاری دےدی ہے جبکہ ان کے 4 ساتھی تاحال مفرور ہیں۔ ملزمان نے ڈی جی انوسٹی گیشن چودھری خرم علی کے سامنے مشروط گرفتاری پیش کی کہ انہیں پولیس مقابلے میں مارا نہیں جائے گا۔ گرفتاری دینے والے ملزمان میں افتخار، وقار،قدیر، ذوالفقار اور اشرف شامل ہیں۔