عمران خان این اے 131 سے جیت گئے لیکن اب پی ٹی آئی کے کس رہنماءنے پھرتیاں دکھاتے ہوئے اس حلقے میں اپنے بینرز اور سٹیکرز لگا دئیے؟ ایسی خبر آ گئی کہ عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

عمران خان این اے 131 سے جیت گئے لیکن اب پی ٹی آئی کے کس رہنماءنے پھرتیاں دکھاتے ...
عمران خان این اے 131 سے جیت گئے لیکن اب پی ٹی آئی کے کس رہنماءنے پھرتیاں دکھاتے ہوئے اس حلقے میں اپنے بینرز اور سٹیکرز لگا دئیے؟ ایسی خبر آ گئی کہ عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 سے عمران خان کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نشست چھوڑ دیں گے تاہم ان کی جانب سے باضابطہ اعلان ہونے سے پہلے ہی پی ٹی آئی کے ایک ایسے رہنماءنے اپنے نام کے بینرز اور سٹیکرز حلقے میں لگانا شروع کر دئیے ہیں کہ جان کر عمران خان بھی حیران پریشان ہو جائیں گے۔

نجی ٹی وی لاہو رنگ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 میں عمران خان کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی تحریک انصاف کے رہنماءہمایوں اختر نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے اپنے نام کے بینرز اور سٹیکرز لگا دئیے ہیں جن پر انتخابی نشان بھی بلا ہی بنوایا ہے۔

عمران خان نے تاحال یہ نشست چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا اور کہا جا رہا ہے کہ انتخابات سے پہلے انہوں نے ولید خان سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ یہ سیٹ جیت گئے تو دستبردار ہو جائیں گے اور انہیں ضمنی انتخاب میں موقع دیں گے لیکن ہمایوں اختر کی پھرتیاں دیکھ کر سب ہی حیران ہیں۔

ہمایوں اختر خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اپنے طور پر ہی الیکشن 2018ءکے ضمنی انتخاب کیلئے اپنے نام کے سٹیکرز اور بینرز حلقے کے مختلف علاقوں میں لگوا دئیے ہیں اور ابھی باقاعدہ طور پر انتخابی مہم کا آغاز تو نہیں کیا البتہ وہ اس کیلئے پرتولتے نظر آ رہے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور