پاک بحریہ کا کراچی ہاربر میں ریسکیو آپریشن،22 افرادکو ڈوبنے سے بچا لیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ نے کراچی ہاربر میں ریسکیو آپریشن کے دوران 22 افراد کو بچا لیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی ہاربر میں مہمید شاہ بخاری نامی کشتی تکنیکی خرابی پر حادثے کا شکار ہو گئی تھی،پاک بحریہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بہت سے افرادکوبچالیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہناتھا کہ بحریہ انسانی ہمدردی کے آپریشنزکی انجام دہی میں بھی پیش پیش رہتی ہے۔