” اپنی یہ چیز بھی ساتھ لے کر آئیں “نیب نے عبدالعلیم خان کے بعد عمران خان کے ایک اور انتہائی قریبی ساتھی کو بلا لیا

” اپنی یہ چیز بھی ساتھ لے کر آئیں “نیب نے عبدالعلیم خان کے بعد عمران خان کے ...
” اپنی یہ چیز بھی ساتھ لے کر آئیں “نیب نے عبدالعلیم خان کے بعد عمران خان کے ایک اور انتہائی قریبی ساتھی کو بلا لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھی عبدالعلیم خان کے بعد اب زلفی بخاری کو بھی طلب کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیب روالپنڈی نے زلفی بخاری کو آئندہ ہفتے طلب کر لیاہے اور چھ آف شور کمپنیوں کے ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے جبکہ زلفی بخاری سے آف شور کمپنیوں کے ذرائع آمدن کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ تین روز قبل عمران خان بھی ہیلی کاپٹر کیس میں نیب پشاور میں پیش ہوئے تھے جہاں انہیں پندرہ سوالات پر مبنی سوالنامہ دیا گیاہے جن کے جوابات انہوں نے پندرہ روز میں جمع کروانے ہیں ۔

اس کے بعد عبدالعلیم خان کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہناتھا کہ جب ہمارا چیئرمین نیب میں پیش ہو سکتاہے کہ ہمیں کیا تکلیف ہو سکتی ہے ۔

مزید : قومی