این اے 53 سے عبرتناک شکست کے بعد شاہد خاقان عباسی کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ مگر کس شہر سے ؟ سیاسی میدان سے بڑی خبرآگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات میں سابق وزیراعظم این اے 53 اور این اے 57دونوں نشستوں سے ہار گئے لیکن اب انہوں نے اسمبلی میں جانے کے لیے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کافیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے لاہور کا انتخاب کیا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے پنجاب کی سیاست میں فعال کردار اداکرنے کا فیصلہ کیا ہے اورا س ضمن میں انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 124 چھوڑنے کے لیے درخواست بھی دیدی ، حمزہ شہبازشریف کی طرف سے خالی کی جانیوالی نشست پر مسلم لیگ ن کی طرف سے شیر کے انتخابی نشان پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی الیکشن لڑیں گے ۔
ذرائع کے مطابق لیگی قیادت مطمئن ہے کہ اس حلقے کی نشست چھوڑنے کے بعد بھی ان کی یہ جیت یقینی ہے ، اس لیے شاہد خاقان عباسی کو حمزہ شہباز کی خالی نشست پر الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا گیا۔