”ایشیاءکپ میں بھارت کیخلاف میچ کیلئے ہم یہ کام کر رہے ہیں۔۔“ سرفراز احمد نے ایسا اعلان کر دیا کہ بھارت دم دبا کر بھاگ جائے گا

”ایشیاءکپ میں بھارت کیخلاف میچ کیلئے ہم یہ کام کر رہے ہیں۔۔“ سرفراز احمد نے ...
”ایشیاءکپ میں بھارت کیخلاف میچ کیلئے ہم یہ کام کر رہے ہیں۔۔“ سرفراز احمد نے ایسا اعلان کر دیا کہ بھارت دم دبا کر بھاگ جائے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وہ ایشیاءکپ میں بھارت کیخلاف میچ کیلئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔

سرفراز احمد نے کے ڈی اے کی دعوت پر گلشن اقبال میں کے ڈی اے ماڈل سکول میں جشن آزادی کے پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی بھی موجود تھے جبکہ پروگرام میں بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کیا جس پر حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔

تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے دعوت نام کا علم نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایشیاءکپ میں بھارت کیخلاف میچ کیلئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔

مزید : کھیل